ہومتازہ ترینضابطہ اخلاق خلاف ورزی، آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو 25 فیصد...

ضابطہ اخلاق خلاف ورزی، آسٹریلوی بلے باز ٹم ڈیوڈ کو 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹم ڈیوڈ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو انڈین پریمیئر لیگ کے ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر 25 فیصد میچ فیس جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے، یہ واقعہ 12 اپریل کو وانکھیڑے سٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، ٹم ڈیوڈ پر آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کا الزام تھا جو امپائر کے حکم کو نظر انداز کرنے سے متعلق ہے۔

پہلی خلاف ورزی 18ویں اوور کے دوران ہوئی جب ٹم نے گیند بدلنے کے بعد فوری طور پر گیند امپائر کو نہ دی بلکہ گیند کو چیک کیا، دوسری خلاف ورزی آخری اوور میں ہوئی جب وہ دوبارہ امپائر کے حکم کی پیروی نہ کر سکے جس کے نتیجے میں غیر تعمیل کے دو واقعات بن گئے۔

ٹم ڈیوڈ نے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی جانب سے عائد کی جانیوالی سزا قبول کرلی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں