پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، انکی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت نے اداکارہ کے ممکنہ امید سے ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے، انٹرویو میں ماورا حسین ایک سٹرائپڈ سوٹ میں نہایت خوبصورت دکھائی دیں، انکے بال ہاف اپ ہاف ڈان سٹائل میں تھے جبکہ انکے چہرے کی چمک نے مداحوں کو متاثر کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ اداکارہ کی یہ خاص چمک ممکنہ طور پر انکے امید سے ہونے کی وجہ سے ہے کیونکہ وہ پہلے سے زیادہ صحتمند اور دلکش نظر آ رہی ہیں۔
اداکارہ کے اس انداز کو انٹرنیٹ پر بے حد سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کیلئے نیک خواہشات اور دعائیں بھیج رہے ہیں، کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ ماشا اللہ وہ بہت گلو کر رہی ہیں، یقینا خوشخبری ہے جبکہ دیگر نے انکی خوبصورتی اور معصومیت کی تعریف کی تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔


