ہومانٹرنیشنلکوششیں تیز، ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کا جلد امکان

کوششیں تیز، ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کا جلد امکان

اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ثالثوں نے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوششیں تیز کرتے ہوئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بات چیت سے عندیہ ملتا ہے کہ امن معاہدہ کی جانب اب بھی کوئی پیشرفت متوقع ہے، ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے درمیان بالمشافہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ثالث ملک کے سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن اصولی طور پر اس پر آمادہ ہو چکے ہیں تاہم ابھی واضح نہیں کہ مذاکرات میں اسی سطح کے وفود شریک ہونگے یا نہیں تاہم مقام اور وقت کے تعین پر غور جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد مذاکرات میں ایران نے یورینیم افزودگی کو 5سال تک معطل کرنے کی پیشکش کی، امریکا نے تجویز مسترد کرتے ہوئے بیس سال کی معطلی پر اصرار کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں