ہومتازہ ترینہیبےفرنیچر نمائش اختتام پذیر، عالمی خریداروں کی طرف  سےچینی سپلائرز پر اعتماد...

ہیبےفرنیچر نمائش اختتام پذیر، عالمی خریداروں کی طرف  سےچینی سپلائرز پر اعتماد کا اظہار

چین کے شمالی صوبہ ہیبے میں منعقد ہونے والی فرنیچر نمائش جمعہ کے روز اختتام پذیر ہو گئی۔ اس نمائش میں چین اور بیرونِ ملک سے ایک لاکھ سے زائد خریداروں نے شرکت کی۔

33واں چائنہ شینگ فانگ انٹرنیشنل فرنیچر میلہ باژو شہر میں 5 لاکھ مربع میٹر کے وسیع نمائشی رقبے پر پھیلا ہوا تھا۔ 1800 سے زائد کمپنیوں نے اس موقع پر اپنی فرنیچر مصنوعات کی مختلف اقسام پیش کیں۔

اس ایونٹ میں اہم غیر ملکی منڈیوں سے 100 سے زائد خریداروں نے بات چیت اور خریداری کے عمل میں حصہ لینے کے لئے شرکت کی جہاں عالمی معیشت کی سست روی کے باوجود چینی سپلائرز کی مسابقتی قیمتوں اور قابلِ اعتماد معیار کو نمایاں کیا گیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): وسام ادیب عبدالعلیم، خریدار، سعودی عرب

"اِس وقت مختلف ممالک کی معیشت کمزور ہے۔ چین قیمت اور معیار کے لحاظ سے اب ہر ملک کے لئے مناسب مصنوعات تیار کر سکتا ہے۔ میرے خیال میں ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ چین سے ہی مصنوعات لیتے ہیں۔ ہم یہاں 5ویں بار آئے ہیں اور طویل عرصہ سے یہاں سے فرنیچر خریدتے رہے ہیں۔”

نمائش کے دوران شینگ فانگ فرنیچر ای کامرس بیس کا بھی باضابطہ آغاز کیا گیا۔

مضبوط صنعتی سلسلے اور اعلیٰ پیداواری صلاحیتوں کی بدولت اس نمائش نے عالمی خریداروں کو ایک ہی جگہ سے خریداری کے مکمل حل فراہم کئے ۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): رسول، خریدار، قازقستان

"ہم ڈائننگ چیئرز، پلاسٹک کی کرسیاں اور دھاتی فریم تلاش کر رہے ہیں۔ رواں برس میں قازقستان سے اپنے چار دوستوں کو بھی ساتھ لایا ہوں۔ ہم چینی فرنیچر تلاش کر رہے ہیں کیونکہ ہر سال چینی فرنیچر کے معیار اور ڈیزائن میں بہتری آ رہی ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آپ کے فرنیچر کے گودام ہمارے ملک میں بھی دستیاب ہوں۔”

شی جیاچوانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں