ہومتازہ ترینروسی وزیر خارجہ 14 اور 15 اپریل کو چین کا سرکاری دورہ...

روسی وزیر خارجہ 14 اور 15 اپریل کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 14 اور 15 اپریل کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ اس دورے میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ دو طرفہ تعلقات کی ترقی، مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر خیالات کا تبادلہ کریں گے اور اپنے موقف میں ہم آہنگی پیدا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین اور روس نئے دور کے لئے ہمہ جہت سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک نے اپنے مستقل ہمسایہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے، سٹریٹجک تعاون کو وسعت دی ہے، باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو فروغ دیا ہے اور بین الاقوامی و علاقائی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے۔

گو نے کہا کہ دونوں فریقین نے ایک منصفانہ اور منظم کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے، عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری لانے اور بین الاقوامی عدل و انصاف کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں