پنجاب حکومت نے بائیکرز سبسڈی منصوبے کیلئے محکمہ خزانہ سے 24ارب روپے مانگ لئے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے رقم کی منظوری کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی ہے، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بائیکرز سبسڈی کیلئے 24 ارب روپے جاری کریگا۔
منصوبے کے تحت صوبے میں 1کروڑ 25لاکھ بائیکرز کو ماہانہ 2000روپے سبسڈی دینے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت بائیکرز کو فی لیٹر پٹرول پر 100روپے سبسڈی فراہم کریگی، اب تک 80لاکھ سے زائد بائیکرز سکیم کیلئے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 1980 سے اب تک پنجاب میں تقریباً 5کروڑ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ صوبے میں بائیکرز رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد سبسڈی کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔


