سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں مارچ کے دوران 2,993 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے، نئی رجسٹریشن کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد بڑھ کر 2,90,041 تک پہنچ گئی ہے، نئی کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 2.80ارب روپے ہے، پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں 57فیصد، سنگل ممبر کمپنیاں 39فیصد رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ پنجاب میں 1,488نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، اسلام آباد میں 552، سندھ میں 447، گلگت بلتستان میں 233، خیبر پختونخوا میں 224اور بلوچستان میں 49کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
نئی رجسٹریشن میں آئی ٹی اور ای کامرس سرفہرست رہا، 606 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں اور 58 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
چین، برطانیہ، جرمنی اور امریکا کے سرمایہ کار کمپنیوں میں شامل ہوئے۔


