ہومپاکستانپنجاب میں 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی عائد،...

پنجاب میں 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی عائد، آرڈیننس منظور

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی لوکل گورنمنٹ نے کم عمری میں شادی پر پابندی کیلئے پنجاب چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب سلیم حیدر آرڈیننس کی منظوری دے چکے ہیں۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پیر اشرف رسول کی زیر صدارت ہوا جس میں آرڈیننس پیش کیا گیا۔

آرڈیننس کے متن کے مطابق پنجاب میں 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی نہیں ہو سکے گی، نکاح کے وقت دلہا اور دلہن کی عمر 18سال ہونا لازمی قرار دی گئی ہے، کم عمری کی شادی قابل سزا جرم اور کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، کم عمری کا نکاح رجسٹر کرنیوالے اور نکاح خواں کو کم از کم 1سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ کم عمر بچے یا بچی سے شادی کرنیوالے کو 3سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، 18سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی کے زمرے میں شمار کیا جائیگا جسکی سزا 7 سال اور 10لاکھ جرمانہ ہو گا، پنجاب کے کم عمر بچوں کو دوسرے صوبے میں لیجا کر شادی کرانیوالے کو 7سال قید اور 10لاکھ جرمانہ ہوگا، نکاح رجسٹرار اور والدین بھی لاپرواہی پر قانون کی زد میں آئینگے، کمیٹی کی منظوری کے بعد آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے منظور کروایا جائیگا جس کے بعد یہ قانون بن جائیگا۔

اجلاس میں چیئرمن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد، چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد اور دیگر نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں