صدر مملکت آصف زرداری نے ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر پیٹر ماجار کو مبارکباد دی ہے۔
پیر کو جاری بیان میں صدر زرداری نے پیٹر ماجار کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنگری ان کی قیادت میں مزید ترقی کرے گااور پاک ہنگری تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات خاص طور پر اہمیت کی حامل ہے کہ ہنگری کے انتخابات میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا، امید ہے پاکستان جہاں آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوان اسی جذبے کیساتھ ملکی مستقبل کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔
صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات باہمی دلچسپی کے شعبوں میں مزید فروغ پائیں گے۔


