ہومپاکستانوزیراعظم سے جاپانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، قریبی روابط برقرار رکھنے...

وزیراعظم سے جاپانی ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور جاپان نے خطے کی صورتحال پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران، امریکہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے امریکہ و ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم تاکائیچی نے جنگ بندی و مذاکرات کے انعقاد میں پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا اور امن عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقائی استحکام و عالمی توانائی سلامتی کیلئے اہم قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی ہم منصب کی نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے وفود کے اسلام آباد میں ہونے والے تفصیلی مذاکرات پر شکر گزار ہیں، پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جسے جاپانی وزیراعظم نے سراہا۔

اعلامئے کے مطابق فریقین نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں