ہومانٹرنیشنلہماری بندرگاہوں کو کچھ ہوا تو خطے کی کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں...

ہماری بندرگاہوں کو کچھ ہوا تو خطے کی کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی، ایران

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی بندرگاہوں کو کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی۔

ایرانی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کیلئے محفوظ ہونگی یا کسی کیلئے نہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اور یہ عمل بحری قزاقی کے مترادف ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی دھمکیوں کے بعد ایران آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کیلئے ایک مستقل نظام نافذ کرنے جا رہا ہے جس کے تحت سمندری نقل و حرکت کو منظم کیا جائیگا۔

انکا کہنا تھا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیگا اور اگر اسکی بندرگاہوں یا بحری راستوں کو نشانہ بنایا گیا تو اسکے اثرات پورے خطے پر پڑینگے۔

ماہرین کے مطابق ایران کے اس بیان سے خلیجی خطے میں تجارتی سرگرمیوں اور تیل کی ترسیل پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں