ہومانٹرنیشنلطالبان رجیم کی سنسرشپ، افغانستان میں آزادی صحافت تباہی کے دہانے پر

طالبان رجیم کی سنسرشپ، افغانستان میں آزادی صحافت تباہی کے دہانے پر

افغانستان میڈیا سپورٹ آرگنائزیشن (اے ایم ایس او) نے افغان طالبان کی زیر حراست صحافیوں شکیب احمد نظری، بشیر حاطف، حمید فرہادی اور دیگر کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم میں صحافیوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور ناجائز حراست نے خوف، دبائو اور عدم تحفظ کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

صحافتی تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم میں سچ بولنے والے صحافیوں کی آوازیں جبر، دھمکیوں اور سنسرشپ کے زور پر دبائی جارہی ہیں، طالبان کے ہاتھوں گرفتار صحافی محض عوام تک سچ اور معلومات پہنچانے کی پیشہ ورانہ ذمہ داری انجام دے رہے تھے۔

صحافیوں کی غیرقانونی حراست تمام بین الاقوامی معاہدوں اور مہذب اقدار کی خلاف ورزی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں