ہومانٹرنیشنلامریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے امریکہ-ایران مذاکرات کے نتائج کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ جنگ میں پہلے ہی برتری حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت صحافیوں سے کہا کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم جیت چکے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے انہیں عسکری طور پر شکست دی ہے۔ ہم نے ان کی فوج کو شکست دی ہے۔ ان کی کوئی بحریہ نہیں رہی۔ ان کے 158 بحری جہاز سمندر میں ڈبو دیئے ہیں، ان کے بارودی سرنگ صاف کرنے والے تمام جہاز بھی ڈبو دیئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں