ہومانٹرنیشنلامریکا اور ایران کا پاکستان کی ثالثی کوششوں کا اعتراف

امریکا اور ایران کا پاکستان کی ثالثی کوششوں کا اعتراف

امریکا اور ایران نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا میں جنگ بندی کوششوں کو سراہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اس عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دونوں اچھے میزبان ثابت ہوئے، انہوں نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے بہت زیادہ کوششیں کیں جو قابل تعریف ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیلی بقائی نے بھی پاکستان کی ایران جنگ بندی میں کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تہہ دل سے پاکستان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے مذاکرات کو کامیاب بنانے کیلئے پوری کوشش کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں