ہومپاکستانوزیراعلی پنجاب نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ہفتہ وار رپورٹس...

وزیراعلی پنجاب نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ہفتہ وار رپورٹس طلب کرلیں

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی ہفتہ وار رپورٹس طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں 5سال کے دوران بھی اتنے منصوبے مکمل نہیں ہوئے جو ہم نے 2سال میں مکمل کئے، واسا منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہروں کی خوبصورتی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ہفتے کو وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں پراجیکٹ گیلری کے ہر تحصیل میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تصاویری جائزہ لیا گیا، جبکہ لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے تمام منصوبوں کی مالی اور عملی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلی کو بتایا گیا کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 51 شہروں میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ڈی سلٹنگ مشینیں، 46 سیکشن مشینیں، 45 جیٹنگ مشینیں اور 100 ڈی واٹرنگ سیٹس فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلی نے مثالی گائوں منصوبوں سمیت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی ہفتہ وار رپورٹس طلب کرلیں۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ویسٹ کنٹینرز اور کوڑا کرکٹ کے ڈرمز کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

وزیراعلی نے صوبے میں پہلی بار ایچ ڈی پی ای پائپ لائننگ پلانٹ کی تنصیب کا اعلان کیا گیا جس پر 20 اپریل سے کام شروع ہوگا جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی ایسا پلانٹ قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ ماضی میں 5 سال کے دوران بھی اتنے منصوبے مکمل نہیں ہوئے جو ہم نے 2 سال میں مکمل کئے ہیں، وزیراعلی نے کہا کہ واسا منصوبوں کی تکمیل کے بعد شہروں کی خوبصورتی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں