منگل, جون 24, 2025
ہومLatestٹیکس قوانین میں بہتری پر کام جاری، ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے اصلاحات متعارف...

ٹیکس قوانین میں بہتری پر کام جاری، ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں،سینیٹر محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین میں بہتری کام جاری ہے، ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس اصلاحات متعارف کرا رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا ہے ،سولر پینلز قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کریں گے، ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کے گرفتاری اختیارات محدود کر دیئے ہیں، کسی کو عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دینگے ،ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے اقدامات جاری، صنعتی پالیسی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

پیر کو سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونیوالے قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ مالی سال 2025-26ء پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے ایک متوازن اور عوام دوست بجٹ تیار کیا جس کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا، ٹیکس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور عوامی مسائل کا حل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی تجاویز کو بجٹ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ پارلیمانی مشاورت کے ساتھ عوامی مفادات کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے ٹیکس اصلاحات متعارف کرا رہی ہے جبکہ ٹیکس قوانین میں بہتری لانے پر بھی کام جاری ہے، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کیا گیا ہے ،6سے 12لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح کم کر کے صرف 1فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ 32لاکھ روپے تک آمدن والے افراد کیلئے بھی ریلیف تجویز کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سولر پینلز پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد سے کم کر کے 10فیصد کر دی ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کو فروغ ملے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ جو افراد سولر پینلز کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کو ٹیکس فراڈ پر گرفتاری کے اختیارات محدود کر دیئے گئے ہیں ،اب گرفتاری صرف تین مخصوص شرائط پوری ہونے پر ہی ممکن ہوگی، 5 کروڑ سے کم کے کیس میں ایف بی آر وارنٹ کے بغیر گرفتار نہیں کر سکے گی، عوام کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخراجات کو کنٹرول میں رکھا ہے ،ماحولیاتی آلودگی سے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بینظیر ہنرمند پروگرام کو مکمل وسائل فراہم کرے گی تاکہ نوجوانوں کو باہنر بنایا جا سکے، چھوٹے کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا جبکہ چھوٹے گھروں کیلئے 20 سالہ قرض سکیم بھی متعارف کرائی جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ صنعتی پالیسی کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!