ہومتازہ ترینچِھنگ مِنگ فیسٹیول سے چین میں ماحول دوست تفریحی روایات  کو فروغ...

چِھنگ مِنگ فیسٹیول سے چین میں ماحول دوست تفریحی روایات  کو فروغ مل رہا ہے

چِھنگ مِنگ فیسٹیول اڑھائی ہزار برس سے زائد کی تاریخ رکھتا ہے۔ اسے چین کے قدیم زرعی کیلنڈر کی ایک شمسی مدت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک تہوار کی حیثیت بھی ہے۔ یہ تہوار ہر سال کروڑوں افراد کو متوجہ کرتا ہے کہ وہ اپنے آباؤ اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے اُن کی قبروں کی صفائی کی رسومات میں شریک ہوں۔ یہ شرکت بالمشافہ یا آن لائن دونوں طریقوں سے ہو سکتی ہے۔

رواں برس چِھنگ مِنگ فیسٹیول اتوار کے روز منایا گیا جو روایتی تقریبات میں نئی تبدیلیاں لے کر آیا ہے۔

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر ہُواِئے آن میں ایک قبرستان نے "کاغذ کی جگہ پھول کا نذرانہ” پروگرام متعارف کرایا ہے تاکہ لوگ اپنے پیاروں کو نسبتاً زیادہ ماحول دوست انداز میں خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ یی وین، ہُواِئے آن کی رہائشی

"اب قبرستان دھوئیں سے بہت بھرا ہوا نہیں۔ یہ زیادہ پُرامن محسوس ہوتا ہے اور ہمیں اپنے پیاروں کو خاموشی سے یاد کرنے کا موقع دیتا ہے۔ یہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ زیادہ محفوظ بھی ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): سُون جیان یانگ، قبرستان کا منیجر

"ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو ماحول دوست اور محفوظ طریقے سے سوگ منانے کی ترغیب دیں۔ ہماری خواہش ہے کہ عوامی سطح پر آخری رسومات اور قبروں کی صفائی کے ماحول دوست رجحان کو فروغ ملے۔”

چین بھر میں دفنانے کے لئے درخت، پھول اور سبزہ زار جیسے ماحول دوست طریقے تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں جو ماحول کے تحفظ اور قدرتی وسائل کے بچاؤ کی جانب بڑھتے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔

چِھنگ مِنگ کی روایات کے ماحول دوست ہونے کے ساتھ یہ تہوار خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور ثقافتی دریافت کا بھی موقع بن گیا ہے۔

چِھنگ مِنگ کی روایات بتدریج ماحول دوست طریقوں کی طرف منتقل ہو رہی ہیں اور اب یہ تہوار نئے معانی بھی اختیار کر رہا ہے۔یہ خاندان کے باہمی تعلق کو مضبوط بنانے اور ثقافتی آگاہی کے لئے ایک موقع بنتا جا رہا ہے۔

چین کے مختلف علاقوں میں طلبہ چِھنگ مِنگ تہوار اور بہار کی تعطیلات سے ایک ساتھ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ان طویل تعطیلات سے بہت سے والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے۔ اپنے خاندان کے ساتھ سفر اس دوران مقبول ترین منصوبوں میں شامل ہے۔

صوبہ انہوئی کے ضلع یی شین میں خاندان کے ساتھ تعطیلات گزارنے اور مطالعاتی دوروں کے لئے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژا یی وین، طالبہ

"آج میں نے ہوئی ژو سیاہی بنانے اور رگڑنے کے طریقے کا تجربہ کیا اور ساتھ ہی دو مصرعوں پر مشتمل کلام (کپلٹس) کی ثقافت کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔اس تجربے سے مجھے غیر مادی ثقافتی ورثے کی دلکشی محسوس ہوئی۔”

ہیفے اور نانجنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چِھنگ مِنگ فیسٹیول اڑھائی ہزار سال پرانا چینی تہوار ہے

فیسٹیول کے دوران لوگ اپنے آباؤ اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں

ماحول دوست انداز میں بزرگوں کی قبروں کی صفائی کی جاتی ہے

رواں برس فیسٹیول منانے کے روایتی انداز میں تبدیلی دیکھی گئی

ہُواِئے آن قبرستان میں’کاغذ نہیں پھول کا نذرانہ‘ پروگرام متعارف

وانگ یی وین کے مطابق قبرستان اب دھوئیں سے نہیں بھرا ہوتا

سُون جیان یانگ نے لوگوں کو سوگ منانے کےمحفوظ طریقے کی ترغیب دی

چین بھر میں دفنانے کے ماحول دوست طریقے مقبول ہو رہے ہیں

چِنگ مِنگ تہوار خاندان کے ساتھ وقت گزارنے اور ثقافتی تجربے کا موقع فراہم کرتاہے

طلبہ اور شہری ثقافتی سرگرمیوں اور مطالعاتی دوروں میں شرکت کر رہےہیں

طالبہ ژا یی وین نے ہوئی ژو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی دلکشی کو محسوس کیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں