ہومتازہ ترینپختہ عزم اور مسلسل محنت، چینی کمپنی ’’زیڈ ایکس موٹو ‘‘ کے...

پختہ عزم اور مسلسل محنت، چینی کمپنی ’’زیڈ ایکس موٹو ‘‘ کے بانی نے تاریخی کامیابیوں کے راز بتا دئیے

چینی موٹرسائیکل ساز کمپنی زیڈ ایکس موٹو نے گزشتہ ہفتے پرتگال میں منعقدہ سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ (ڈبلیو ایس بی کے) میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوہری فتح حاصل کی ہے۔

پیداوار کی بنیاد پر منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے مقابلے چین کی موجودگی ایک اہم سنگِ میل ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ شوئے، بانی اور مالک، زیڈ ایکس موٹو

"میدان جوش و خروش سے بھرا ہوا تھا۔ پہلے دن جیتنا ناقابل یقین لگا ، دوسرے دن دوبارہ جیتنا اور بھی حیران کر گیا۔”

’’زیڈ ایکس موٹو‘‘ چھونگ چھنگ میں واقع ہے۔ اسے اپریل 2024 میں کاروباری شخصیت ژانگ شوئے نے قائم کیا تھا۔

کمپنی نے اپنا پہلا ماڈل سال 2024 میں متعارف کرایا تھا۔ پہلی ڈلیوری کا آغاز مارچ 2025 میں کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ شوئے، بانی اور مالک، زیڈ ایکس موٹو

"آپ کو یہ واضح ہونا چاہئے کہ آپ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جب آپ ایک بار فیصلہ کر لیں تو پوری قوت سے محنت کریں۔ بس آگے بڑھتے رہیں، مسلسل آگے بڑھیں اور بڑھتے ہی جائیں۔”

یہ نتائج ایک چینی کمپنی کے لئے عالمی سطح پر تسلیم شدہ چیمپئن شپ کے دوران ایک منظم عالمی برانڈز کے خلاف نمایاں کامیابی کی علامت ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ شوئے، بانی اور مالک، زیڈ ایکس موٹو

” مجھے بہت زیادہ طنز کا نشانہ بنایا اور شک و شبہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا لیکن میں نے یہ سب کچھ نظرانداز کر دیا۔

مجھے ایک ویڈیو یاد ہے جو وائرل بھی ہوئی تھی۔ اس ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ آپ آخر اس لیجنڈ کو کیسے شکست دے سکتے ہو؟

اُس وقت مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ میں ان کا مقابلہ کر پاؤں گا لیکن ایک بات میں بہرحال جانتا تھا کہ کوئی دن تو آئے گا جب میں انہیں شکست دے دوں گا۔

اگر آپ کسی چیز کو سچ میں چاہتے ہیں اور ذہنی طور پر اس کے لئے تیار بھی ہیں۔ اگر آپ سخت محنت کریں تو آپ اسے ممکن بنا سکتے ہیں۔ ہاں کیوں نہیں؟

آج میں نے جو حاصل کیا اس کا کریڈٹ میری زندگی کے ہر دور کو جاتا ہے۔ ہر مرحلے نے اہم کردار ادا کیا۔

مثال کے طور پر جب میں مکینک کے طور پر کام کرتا تھا تو مجھے موٹر سائیکل کی ساخت کے حوالے سے مکمل سوجھ بوجھ حاصل ہو گئی تھی۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ کن پرزوں کے خراب ہونے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔ میں اس حوالے سے بالکل واضح ہوں۔

دوسرے مرحلے میں جب میں بیک وقت رائیڈر اور مکینک کے طور پر کام کر رہا تھا تو میں نے موٹر سائیکل کے بارے میں ایسا فہم حاصل کیا جو بہت سے انجینئرز کے پاس بھی نہیں ہوتا۔ جب میں بائیک کے لئے کوئی سیٹ اَپ تیار کرتا ہوں تو میں براہِ راست اندازہ لگا لیتا ہوں کہ بائیک کا ردِعمل کیا ہوگا۔ پھر میں انجینئرز کو بتاتا ہوں کہ کون کون سی تبدیلیاں کرنی ہیں اور بعد میں نتائج کا جائزہ بھی لیتا ہوں۔ زیڈ ایکس موٹو میں ہماری سب سے بڑی خصوصیت یہی ہے۔

تیسرا مرحلہ وہ تھا جب میں نے ژے جیانگ میں کام کیا۔ میں نے وہاں 5 سال گزارے تھے۔ میں نے وہاں موٹر سائیکل کی تیاری کے سارے عمل کو سیکھا اور تمام پیداواری طریقوں میں مہارت حاصل کی۔

میں نے بائیک کی طاقت بڑھائی اور ہر ممکن حد تک اس کے وزن کو کم کیاتاکہ ابتدا ہی میں فطری برتری حاصل ہو جائے۔”

ژانگ نے کہا کہ اَن نتائج نےچین کی پیداواری صلاحیتوں پر اُس کے اعتماد کو مضبوط کیا اور جدت اور کارکردگی پر کمپنی کی توجہ کی بھرپور عکاسی ہوئی ۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژانگ شوئے، بانی اور مالک، زیڈ ایکس موٹو

"چین میں ہماری صنعتی مشینری نے زبردست ترقی دیکھی ہے۔ ہماری پیداوار کی صلاحیت اور درستگی میں تیزی سے نمایاں بہتری آئی ہے۔

زیڈ ایکس موٹو کے طور پر میرا ماننا ہے کہ ہم اس مرحلے سے کامیابی سے گزر چکے ہیں اور اپنے آپ کو مضبوط بنا لیا ہے۔ اور جب بات ریس بائیک کے حوالے سے کی جائے تو ’زیڈ ایکس موٹو 820 آر آر آر ایس‘ ایک بڑی کامیابی ہے۔

ہمارا عزم ہے کہ 250 سی سی سے زیادہ گنجائش والی موٹر سائیکلوں کی فروخت میں چین کی سطح پر پہلی پوزیشن پر آ جائیں۔ہم نے پختہ ارادہ کر رکھا ہے کہ ’ڈبلیو ایس بی کے‘ میں اپنی کلاس میں سالانہ چیمپئن شپ ضرور جیتیں گے۔

یکم جنوری 2028 کو ہم ڈکار ریلی میں داخل ہوں گے۔ اپنی پہلی شرکت میں ہمارا ہدف کسی ایک مرحلے کی چیمپئن شپ جیتنا ہے۔

مجھے مکمل یقین ہے کہ ہم اگلے تین برسوں میں یہ تمام اہداف حاصل کر لیں گے۔”

چھونگ چھنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چینی کمپنی ’’زیڈ ایکس موٹو‘‘ کی سپر بائیک ورلڈ چیمپئن شپ میں دوہری فتح

پہلے دن جیتنا ناقابل یقین، دوسرے دن جیتنا مزید حیران کن تھا

بانی ژانگ شوئے کے مطابق کامیابی کے لئے مقصد واضح ہونا چاہئے

جب ایک فیصلہ کر لیں تو مسلسل محنت کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہیں

لوگوں نے طنز کئے لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ کرتا رہا

مکینک اور رائیڈر کے طور پر کام کے تجربے نے مجھے خاص فہم عطا کیا

میں انجینئرز کو براہِ راست بتا سکتا ہوں کہ کون سی تبدیلیاں کرنی ہیں

میں نےبائیک کی طاقت بڑھائی اور وزن ہلکا کیا جو فطری برتری کا باعث بنی

250 سی سی سے زیادہ والی موٹر سائیکلوں میں پہلی پوزیشن چاہتے ہیں

اگلے تین برسوں میں ڈکار ریلی میں شرکت سمیت اہم اہداف حاصل کریں گے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں