بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) میں متنازع فیصلوں کیخلاف آوازیں بلند ہونے لگیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سن رائزرز حیدرآباد نے اپنے خلاف متنازع فیصلوں کیخلاف بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، رواں سیزن میں اب تک ٹیم کو اپنے ابتدائی 3 میچز میں متنازع فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے کارکردگی کو متاثر کیا ہے، سب سے نمایاں واقعہ اویش خان سے متعلق ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے بائونڈری لائن کے پیچھے بیٹ سے گیند کو روک کر چار رنز بچائے حالانکہ قوانین کے مطابق اس پر پانچ رنز کی پنالٹی دی جانی چاہئے تھی، اسکے علاوہ ہینرچ کلاسن کی وکٹ بھی تنازع کا شکار رہی جہاں کیچ کے دوران بائونڈری کشن ہلتا ہوا دکھائی دیا، مزید برآں ابھیشیک شرما کو بھی مشکوک انداز میں آٹ قرار دیا گیا۔
فرنچائز کا موقف ہے کہ ان فیصلوں نے میچ کے نتائج پر اثر ڈالا جس پر باضابطہ احتجاج کیا جا رہا ہے۔


