ہومتازہ ترینزمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی

زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگی

زمبابوے کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی جس کیلئے ٹیم اپریل کے آخر میں کراچی پہنچے گی۔

پاکستان اور زمبابوے وومن ٹیموں کے درمیان سیریز مئی کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگی جو کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کی تاریخوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جس کا اعلان جلد متوقع ہے، سیریز میں 3ون ڈے اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں، تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، زمبابوے وومن ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کی سیڈنگ میں پاکستان 8ویں اور زمبابوے 11ویں نمبر پر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں