ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی معاہدہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو مجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے جنگ بندی اور مذاکرات پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا، تجاویز میں امریکا کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دینا شامل ہے، آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو جاری رکھنے کی تجویز شامل ہے، افزودگی قبول کرنے، تمام پابندیاں، سلامتی کونسل و بورڈ آف گورنرز کی تمام قراردادیں ختم کرنے، ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی جنگی افواج کے انخلاء کی تجویز شامل ہیں، لبنان کیخلاف تمام اسلامی محاذوں پر جنگ بندی کو روکنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے، انہوں نے فتح کی تفصیلات سامنے آنے تک اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


