ہومانٹرنیشنلاقوام متحدہ کے سربراہ کا امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں...

اقوام متحدہ کے سربراہ کا امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کی جانب سے اعلان کردہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ تنازع میں شامل تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کریں اور جنگ بندی کی شرائط پر عمل کریں تاکہ خطے میں دیرپا اور جامع امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ شہری جانوں کے تحفظ اور انسانی تکالیف میں کمی کے لئے فوری طور پر جنگی کارروائیوں کا خاتمہ نہایت ضروری ہے۔

انہوں نے جنگ بندی میں سہولت کاری پر پاکستان اور دیگر متعلقہ ممالک کی کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کے ذاتی ایلچی جین آرنالٹ خطے میں موجود ہیں تاکہ پائیدار امن کے لئے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کی جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں