ہومپاکستانپاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر...

پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں امریکہ و اسرائیل اور ایران درمیان جاری جنگ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کشیدگی میں کمی کیلئے کی جانیوالی تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کیلئے مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں نے جاری پیشرفت کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں