اتوار, جون 22, 2025
ہومLatestجماعت اسلامی کا حکومت سے عوام وزراعت دشمن اقدامات کے خاتمے کا...

جماعت اسلامی کا حکومت سے عوام وزراعت دشمن اقدامات کے خاتمے کا مطالبہ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ چینی برآمد و درآمد میں مافیا کو نوازا جا رہا ،حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا خطرناک ہے۔جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے حکومت سے بجٹ میں عوام اور زراعت دشمن ہر اقدام کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی برآمد و درآمد میں ذخیرہ اندوزوں اور معاشی مافیاز کو نوازا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا امریکی محبت میں تمام حدیں پار کرنا خطرناک ہے، امن کیلئے امریکی صدر کا بڑا چیلنج اسرائیل کو ظلم سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کا قتل دنیا کے ہر لیڈر کو غیر محفوظ کرے گا، اقوام عالم امریکہ و اسرائیل کو ایسے اقدام سے باز رکھیں۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!