اتوار, دسمبر 29, 2024
ہومLatestبابائے قوم کا یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار...

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

کراچی: ملک بھر میں قائداعظم محمد علی جناح کا148 واںیوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایا گیا ، دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ مساجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر کراچی میں قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔

اس موقع پر کمانڈنٹ ملٹری اکیڈمی کاکول میجر جنرل افتخار حسن چوہدری (ہلال امتیار ملٹری)نے مزار قائد پر سلامی دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کے بعد مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔دریں اثنا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی صوبائی وزراء کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم کی قبر پر پھول رکھے، اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے معزز مہمانوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Author

مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

الأكثر شهرة

احدث التعليقات