امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جنگ چھوڑ کر مرمت کیلئے بحیرہ احمر سے روانہ ہو گیا ہے۔
یو ایس نیول انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی یونان کے سوڈا بے میں مرمت ہوگی، جہاز 2سے 3ہفتے آپریشنل نہیں رہیگا، امریکی نیول انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز میں آگ کے نتیجے میں کئی رہائشی حصے اور 100سے زائد بستر بھی ضائع ہو گئے۔
امریکی طیارہ بردار جہاز پر آگ بجھانے میں 30 گھنٹے سے زیادہ وقت لگا، اس سے قبل امریکی اخبار نے کہا تھا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا تھا جس میں 2 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے، جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ آگ لگنے سے 600سے زائد فوجی اپنے بستروں سے محروم ہو گئے، یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ پر تقریبا ساڑھے 4 ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔


