جمعہ, جون 20, 2025
ہومLatestخیبرپختونخوا ،عمران خان سے مشاورت کے بغیر بجٹ منظوری پر عملدرآمد روک...

خیبرپختونخوا ،عمران خان سے مشاورت کے بغیر بجٹ منظوری پر عملدرآمد روک دیا گیا

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر بجٹ منظوری پر عملدرآمد روکتے ہوئے کہا ہے کہ حاصل اختیار کے تحت کسی وقت بھی اسمبلی معطل کرسکتا ہوں، یہ پھر 9مئی اور 8فروری کروانا چاہتے ہیں، ورکرز تیار ہو جائیں ، غلام بنانے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دوں گا۔

جاری ویڈیو بیان میں وزیراعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ناحق رکھا گیا ہے، 9مئی کے بعد ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، اب خیبر پختونخوا حکومت ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن گورنر نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا، بجٹ پر مشاورت بانی چیئرمین کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے لیکن ان سے مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، اگر ہم بجٹ پیش نہیں کرتے تو صوبے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر ٹیک اوور کر سکتے ہیں۔وزیراعلی نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی کہ اسمبلی اجلاس میں مطالبات زر پر ووٹنگ نہ کی جائے، تمام ارکان اسمبلی کو اگلا لائحہ عمل پیر کو دوں گا، تمام اداروں کو کھلا پیغام دے رہا ہوں مجھے حکومت کی ذمہ داری دی گئی ہے، میرے پاس اختیار ہے کسی وقت بھی اسمبلی کو معطل کر سکتا ہوں، اس کیلئے کسی وقت یا بجٹ کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان کا خیال ہے کہ یہ ہم سے مینڈیٹ چھین لیں گے، ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کے ورکرز کو بتانا چاہتا ہوں یہ پھر 9مئی اور 8فروری کروانا چاہتے ہیں، ورکرز تیار ہو جائیں ،یہ سازش کرکے ہمیں غلام بناناچاہتے ہیں مگر ان کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب نکلیں گے تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی بجٹ پاس ہوگا نہ کسی اور صوبے کا بجٹ پاس کرنے دیں گے۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!