گھانا کے سرکاری شعبے کے 81 ملازمین نے جمعرات کے روز دارالحکومت اکرا میں چینی زبان کا 11 ہفتوں پر مشتمل تربیتی پروگرام مکمل کر لیا۔
اس تربیتی پروگرام کا اہتمام یونیورسٹی آف گھانا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور گھانا فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیا گیا۔ کورس کا آغازسال 2025 میں ہوا تھا۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پرپوٹیا دوفو، کوآرڈی نیٹنگ ڈائریکٹر، فارن سروس انسٹی ٹیوٹ، گھانا
’’جیسے جیسے گھانا اپنے عالمی شراکت داروں خاص طور پر عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ روابط کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ایسی شراکت داری تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کے اُس جذبے کی مثال پیش کرتی ہے جسے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرتے ہیں اور اقوام اور عوام کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ ملتاہے۔‘‘
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لارنس لارٹے، ڈائریکٹر، وزارت خارجہ، گھانا
"گھانا کے پیشہ ور افراد میں چینی زبان سیکھنے کو فروغ دینے کے لئے اقدامات نہ صرف بروقت ہیں بلکہ اسٹریٹجک لحاظ سے بھی نہایت اہم ہیں۔ یہ اقدامات باہمی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی مؤثریت بڑھانے اور عوامی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی):وین فولین، کونسلر، چینی سفارت خانہ، گھانا
"چین کا سفارت خانہ حسبِ معمول گھانا میں چینی زبان کی تعلیم کے فروغ کی حمایت جاری رکھے گا۔ اس مقصد کے لیے مختلف وظائف فراہم کئے جائیں گے اور گھانا کے طلبہ کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ چین اور گھانا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور مضبوط بنایا جائے گا۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): لیو بائی جون، چینی ڈائریکٹر، کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ، یونیورسٹی آف گھانا
"چین اور گھانا کے ساتھ ساتھ چین اور افریقہ کے درمیان بڑھتے ہوئے قریبی تعلقات کے اس دور میں آپ کی چینی زبان کی مہارت ایک حقیقی مسابقتی برتری بن جائے گی اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کے لئے چین اور گھانا کے درمیان ایک اہم پل کا کردار ادا کرے گی۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): مابیل آڈورکر اننانگ، خاتون سرکاری اہلکار، گھانا
"چین آج کل ہر جگہ موجود ہے اور جو بہت سی چیزیں ہم خریدتے ہیں وہ چین سے آتی ہیں۔ ان میں سے بعض مصنوعات کے ہدایتی کتابچے بھی چینی زبان میں ہوتے ہیں۔ اسی لئے میرا ارادہ ہے کہ میں اپنی اس مہارت کو مزید بہتر بناؤں کیونکہ یہ ایک ایسی زبان ہے جسے میں مسلسل سیکھنا چاہتی ہوں۔”
فارغ التحصیل طلبہ کی جانب سے مختلف پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جن میں چینی زبان کے گیت اور رقص شامل تھے۔
آکرا سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
گھانا کے 81 سرکاری ملازمین نے چینی زبان کی تربیت مکمل کی
یہ تربیتی پروگرام آکرا میں یونیورسٹی آف گھانا کے تعاون سے ہوا
کورس 11 ہفتوں پر مشتمل تھا اور 2025 میں شروع ہوا
پروگرام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط کرنا ہے
پرپوٹیا دوفو نے کہا کہ شراکت داری تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کی مثال ہے
لارنس لارٹے نے پیشہ ور افراد میں چینی زبان کی اہمیت پر زور دیا
وین فولین نے طلبہ کے لئے وظائف اور چین میں مواقع کا وعدہ کیا
لیو بائی جون کے مطابق چینی مہارت ایک اہم مسابقتی فائدہ ہے
مابیل اننانگ سیکھے ہوئے علم کو مزید بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں
فارغ التحصیل طلبہ نے چینی گیت اور رقص کے ساتھ پرفارمنس پیش کیں


