جمعہ, جون 20, 2025
ہومLatestعوام کے پیسوں سے بنائے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی...

عوام کے پیسوں سے بنائے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام کے پیسوں سے بنائے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے، بانی نے ٹھیک کہا تھا ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

جاری بیان میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے ٹھیک کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود کو اور اپنے والد کو زبردستی قوم کا ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں تو لندن کے فلیٹس بھی اپنے نام سے منسوب کرنے کا حق نہیں، لندن فلیٹس بھی عوام کے ٹیکسوں کی چوری سے بنائے گئے، عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کیلئے حقیقی عوامی مینڈیٹ اور عوامی خدمت کی تاریخ ضروری ہوتی ہے،عوام کے پیسوں سے بنائے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم بخوبی جانتی ہے دونوں فارم 47پر منتخب ہوئے، قوم کا اصل ہیرو عمران خان ہے ،قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، باپ ، بیٹی نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دیا جس پر فخر کیا جا سکے؟۔

+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!