ہومانٹرٹینمنٹمڈغاسکر میں ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لئے چینی فلم فیسٹیول کا...

مڈغاسکر میں ثقافتی تبادلوں کے فروغ کے لئے چینی فلم فیسٹیول کا آغاز

انتانا ناریوو (شِنہوا) مڈغاسکر کے دارالحکومت انتانا ناریوو میں چائنہ فلم فیسٹیول 2026 شروع ہو گیا، 100 سے زیادہ مہمانوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں وزارت مواصلات و ثقافت کے سیکرٹری جنرل میاری راسولوفاریجوانانے اس بے مثال میلے کے انعقاد پر گہرے تشکر کا اظہار کیا، جو چین-افریقہ عوامی تبادلوں کا سال منانے کی تقریبات کے حصے کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چائنہ فلم فیسٹیول اس بات کا پختہ اظہار ہے کہ ہم تصاویر اور مشترکہ کہانیوں کی طاقت کے ذریعے دلوں اور ذہنوں کو ایک دوسرے کےقریب لانے کی خواہش مند ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول مڈغاسکر کے ناظرین کو چینی ثقافت کے تنوع، جدیدیت اور گہرائی کو دریافت کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

مڈغاسکر میں چینی سفیر جی پھنگ نے کہا کہ چین اور افریقہ کے درمیان عوامی روابط اور ثقافتی تبادلے کی مسلسل گہرائی ایک مثالی اہمیت رکھتی ہے جو دو طرفہ فریم ورک سے بالاتر ہے، خاص طور پر موجودہ عالمی تناظر میں جہاں جغرافیائی سیاسی تنازعات کی وجہ سے تقسیم پیدا ہو رہی ہے۔

چائنہ فلم آرکائیو کی نائب ڈائریکٹر ژانگ شو شیا نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ چینی فلموں کے موضوعات اور انداز دن بدن زیادہ متنوع ہوتے جا رہے ہیں جبکہ مالاگاسی فلموں اور دیگر ثقافتی کاموں کا منفرد حسن وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں