جمعرات, فروری 26, 2026
ہومپاکستانوفاقی وزرا سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، شرجیل میمن

وفاقی وزرا سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر وقت پیپلز پارٹی سے مدد مانگتی ہے جبکہ وفاقی وزرا سندھ حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور اسوقت کراچی میں میگا پروجیکٹس پر کام ہو رہا ہے، پاک افواج دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑ رہی ہی، کوہاٹ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہمارے جوان دہشتگردوں کیخلاف برسرپیکار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ڈیجیٹل پورٹل پر کام کر رہی ہے اور سندھ الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی قائم ہو چکی ہے، کل سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جبکہ کاروباری طبقے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور تاجروں کو 10دن کے اندر آن لائن سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تھرپارکر میں کوئلے سے بجلی بنانے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے ہیں، تھرپارکر سے ریلوے لائن بھی بچھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا پورے پاکستان سے لوگ علاج کیلئے کراچی آتے ہیں، جگر کی پیوندکاری کیلئے پہلے لوگ بیرون ملک جاتے تھے اب سندھ آ رہے ہیں، ہمارا ہدف ہے کہ کوئی بھی شہری علاج کیلئے ملک سے باہر نہ جائے، یکم جنوری سے اب تک پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی ہیں، 120پولیس مقابلوں میں 28ڈاکو مارے گئے جبکہ 56زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، 18مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے اور اغوا برائے تاوان کے کئی کیسز حل کیے جا چکے ہیں، کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع اور ہائی ویز محفوظ ہیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ کراچی میں چیلنجز موجود ہیں، تاہم کراچی کو ٹارگٹ کر کے سندھ حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، کراچی کی آبادی کا موازنہ شہروں سے نہیں بلکہ ملکوں سے کیا جا سکتا ہے، روزانہ ہزاروں افراد ملک بھر سے کراچی آتے ہیں، خصوصاً صحت سہولیات کے حصول کیلئے۔

شاہراہ بھٹو تکمیل کے قریب ہے اور اپریل کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں اس کا افتتاح کیا جائیگا، فاروق ستار گل پلازا کمیشن کے معاملے پر جج کیخلاف جھوٹ بول رہے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!