جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینصدر شی نے چین-جرمنی تعلقات کی مزید ترقی کے لئے تین تجاویز...

صدر شی نے چین-جرمنی تعلقات کی مزید ترقی کے لئے تین تجاویز پیش کر دیں

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا جتنی زیادہ ہنگامہ خیز اور باہم جڑی ہوئی ہوتی جا رہی ہے، اتنا ہی زیادہ چین اور جرمنی کو تزویراتی روابط مضبوط بنانے، باہمی تزویراتی اعتماد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تزویراتی شراکت داری کی مسلسل نئی پیش رفت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو بیجنگ میں جرمن چانسلر فریڈرش میرس سے ملاقات کے دوران کہی۔

صدر شی نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد سب سے گہری تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔

شی جن پھنگ نے چین-جرمنی تعلقات کی مزید ترقی کے لئے تین تجاویز پیش کیں، جن میں اول یہ کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے قابل اعتماد شراکت دار بنیں۔ دوم یہ کہ کھلے پن اور باہمی فائدے پر مبنی اختراعی شراکت دار بنیں۔ تیسری تجویز میں چینی صدر نے باہمی مفاہمت اور دوستی کی بنیاد پر ثقافتی شراکت داری کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!