جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینامریکہ جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لئے بہانے ڈھونڈنا بند کرے،...

امریکہ جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لئے بہانے ڈھونڈنا بند کرے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایٹمی تجربات کی معطلی کے اپنے عہد کی پاس داری کرے اور ایسے تجربات کی بحالی کے لئے بہانے ڈھونڈنا بند کرے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات بدھ کو روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران امریکہ کے اس حالیہ الزام کے جواب میں کہی کہ چین نے ایٹمی دھماکوں کے تجربات کئے ہیں۔

ماؤ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسلحہ پر کنٹرول کی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بچنے کے لئے امریکہ کی جانب سے دوسرے ممالک کے خلاف متعلقہ الزامات اور بدنامی کی مہم صرف اس کی اپنی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!