جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ ترینبہار میلے کی تعطیلات کے دوران چین میں آن لائن لین دین...

بہار میلے کی تعطیلات کے دوران چین میں آن لائن لین دین میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) بہار میلے کی حال ہی میں ختم ہونے والی تعطیلات کے دوران چین میں تعداد اور مالیت کے لحاظ سے آن لائن لین دین میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔

پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی ) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 15 سے 23 فروری تک چین کے آن لائن پیمنٹ کلیئرنگ ہاؤس ’نیٹس یونین کلیئرنگ کارپوریشن‘ اور کارڈ کے ذریعے ادائیگی کے بڑے ادارے ’چائنہ یونین پے‘ نے تقریباً 39.3 ارب آن لائن لین دین کیا جس کی مجموعی مالیت تقریباً 131.2 کھرب یوآن ( تقریباً 19 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔

گزشتہ سال کے بہار میلے کی تعطیلات کے مقابلے میں اس سال یومیہ لین دین کی اوسط تعداد میں 37.45 فیصد اضافہ ہوا اور لین دین کی یومیہ مالیت میں 19.26 فیصد اضافہ ہوا۔

پی بی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اس سال آنے والے سیاحوں کی طرف سے ان دو پلیٹ فارمز کے ذریعے کئے جانے والے لین دین کی یومیہ تعداد میں 78.1 فیصد اور مالیت میں 44.33 فیصد اضافہ ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!