بیجنگ (شِنہوا) وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق بہار تہوار کی 9 روزہ تعطیلات کے دوران چین کے تمام علاقوں میں 2.8 ارب سے زیادہ سفری دورے ریکارڈ کئے گئے۔
چین میں سالانہ بہار تہوار کے سفری رش جسے چین میں چھون یون کہا جاتا ہے، میں اس سال ریکارڈ ٹوٹنے کی توقع ہے اور ملک بھر میں 2 فروری سے 13 مارچ تک تقریباً 9.5 ارب بین العلاقائی سفری دورے متوقع ہیں۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق 21 فروری تک، جو 2026 کے بہار تہوار کی مدت کا درمیانی نقطہ تھا، بین العلاقائی سفری دوروں کی کل تعداد 5.08 ارب تک پہنچ گئی ہے۔ جن میں 4.76 ارب دورے شاہراہوں کے ذریعے اور 25 کروڑ 80 لاکھ ریلوے کے ذریعے کئے گئے جبکہ ایک کروڑ 99 لاکھ 90 ہزار آبی راستوں اور 4 کروڑ 75 لاکھ 10 ہزار فضائی دورے شامل ہیں۔
قومی توانائی انتظامیہ نے بتایا کہ اس سال بہار تہوار کے دوران نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کے استعمال میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔ 15 فروری سے 23 فروری کے دوران ہائی ویز پر این ای وی چارجنگ کا حجم 14 کروڑ 97 لاکھ 70 ہزار کلو واٹ آور رہا۔ روزانہ اوسط چارجنگ کا حجم ایک کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار کلو واٹ آور تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی انہی تعطیلات کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ تھا۔
بہار تہوار خاندانی ملاقاتوں کا موقع ہوتا ہے اور اس سال یہ 17 فروری کو آیا تھا۔


