ایران نے میزائل پروگرام سے متعلق امریکی الزامات کو بڑا جھوٹ قرار دیدیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام اور بیلسٹک میزائل سے متعلق امریکی الزامات محض بڑے جھوٹ ہیں، جنوری میں احتجاجی واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق بھی امریکی الزامات بڑا جھوٹ ہیں۔


