کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلادیش کیخلاف کھیلے جانیوالے ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 13 اگست سے شروع ہوگی۔
پہلا ٹیسٹ ڈارون میں 13سے 17اگست تک کھیلا جائیگا اور دوسرا ٹیسٹ مکائے میں 22سے 26اگست تک کھیلا جائیگا۔
ڈارون میں ٹیسٹ میچ 2004 کے بعد پہلی مرتبہ کھیلا جائیگا۔


