جمعرات, فروری 26, 2026
ہومتازہ تریندی ہنڈریڈ سے کسی بھی کھلاڑی کو قومیت کی بنیاد پر خارج...

دی ہنڈریڈ سے کسی بھی کھلاڑی کو قومیت کی بنیاد پر خارج نہیں کیا جائیگا، انگلش کرکٹ بورڈ

انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ میں شمولیت پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ای سی بی اور دی ہنڈیرڈ کی تمام 8 فرنچائزز نے مشترکہ بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کو ہر لحاظ سے جامع، خوش آئند اور سب کیلئے قابل رسائی رکھا جائیگا اور کسی بھی کھلاڑی کو قومیت کی بنیاد پر خارج نہیں کیا جائیگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دی ہنڈریڈ کا قیام نئے شائقین تک رسائی، کرکٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور ہر نسل، مذہب، جنس اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو کھیل میں شمولیت کا احساس دلانے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا تھا، یہ اصول ابتدا سے ہی ٹورنامنٹ کی بنیاد رہا ہے اور آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

ای سی بی نے واضح کیا کہ بطور نگراں ادارہ وہ امتیازی سلوک کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتا ہے اور اس حوالے سے سخت ضوابط نافذ ہیں۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی، دستیابی اور سکواڈ کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر کیا جائیگا نہ کہ قومیت کی بنیاد پر۔

چاہتے ہیں کہ دی ہنڈریڈ میں دنیا بھر سے بہترین ٹیلنٹ شریک ہو اور ٹورنامنٹ کو شمولیت اور برابری کی مثال بنایا جائے۔

یاد رہے کہ یہ وضاحت برطانوی میڈیا میں شائع ہونے والی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دی ہنڈریڈ کی چند فرنچائزز، جن میں سے بعض میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے منسلک سرمایہ کاروں کی جزوی ملکیت شامل ہے، آئندہ ماہ ڈرافٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو نظر انداز کر سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!