ایرانی حکام نے ڈچ سفارتکار کو ایران میں سٹار لنک کی کٹس اور سیٹلائٹ فونز سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایئرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس سکینر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی، تنازع کھڑا ہوا تو ڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کر لیا گیا جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لئے ملک چھوڑ گیا تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔
ایران نے پچھلے برس سے سٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے اور انہیں غیر قانونی اشیاء قرار دیا گیا ہے، ایران میں انکے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے۔
ادھر ہالینڈ کی وزارت خارجہ نے تہران ایئر پورٹ پر ڈچ سفارتکار کے سفارتی سامان کی ضبطی پر احتجاج کرتے ہوئے نیدر لینڈز میں تعینات ایرانی سفیر کو طلب کر لیا ہے۔


