واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ محاذ آرائی کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل میں ہونے والے کانگریس کے مشترکہ اجلاس میں اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ مذاکرات میں ہیں۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہم نے یہ خفیہ الفاظ نہیں سنے کہ ’ہم کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریں گے۔‘


