سعودی عرب نے امریکی سفیر کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں اسرائیل کی مشرق وسطی پر بالادستی سے متعلق بات کی گئی تھی۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کا غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز بیان ناقابل قبول ہے، انکا بیان خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش ہے، امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل میں سفیر کے بیانات پر پوزیشن واضح کرے۔
دوسری جانب اوآئی سی نے بھی امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، اس قسم کی اشتعال انگیز تقریر انتہا پسندی کو ہوا دیگی، بیانات سے اسرائیل کو خطے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی۔


