پیر, فروری 23, 2026
ہومپاکستاناسکاؤٹس کو گرین و موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا...

اسکاؤٹس کو گرین و موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئے، صدر زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سکاؤٹنگ نوجوانوں کی جسمانی، ذہنی اور روحانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہے، انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کردار سازی پر زیادہ توجہ دیں۔

پاکستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے پانچ لاکھ سے زائد سکائوٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکائوٹس کو گرین و موسمیاتی لحاظ سے محفوظ پاکستان کیلئے متحرک ہونا چاہئے، منشیات سے پاک اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار قوم کی تشکیل اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں سکائوٹس کا کردار ناگزیر ہے، پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں سکائوٹس کی فعال شمولیت ضروری ہے، قائداعظم نے سکائوٹنگ کو نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے اہم قرار دیا تھا۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن عالمی سطح پر مزید موثر کردار ادا کریگی، سکائوٹس قوم کی تعمیر میں موثر محرک ثابت ہونگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!