بدھ, فروری 18, 2026
ہومپاکستاندرخواست کرتا ہوں میری بانی سے ملاقات کا بندوبست کیا جائے، بیرسٹر...

درخواست کرتا ہوں میری بانی سے ملاقات کا بندوبست کیا جائے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہا ہے ہم بانی کی صحت پر سیاست نہیں کر رہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں، سلمان اکرم راجہ اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچے ہوئے ہیں، ہمارا مطالبہ تھا فیملی یا ذاتی معالج کو رسائی دی جائے، بانی کو ہسپتال شفٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طبی معائنے میں بھی اسلئے شریک نہیں ہوئے کیونکہ ہم چاہتے تھے بانی کو ہسپتال منتقل کیا جائے، درخواست کرتا ہوں میری ملاقات کا بندوبست کیا جائے تاکہ میں بانی سے ملوں، ملاقاتوں پر پابندی لگا کر مسئلے کو پیچیدہ کر دیا گیا، میری، سلمان اکرم راجہ اور فیملی کی ملاقات کروائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!