منگل, جون 17, 2025
ہومLatestایران کا اسرائیل کی اہم خفیہ دستاویزات جلد جاری کرنے کا اعلان

ایران کا اسرائیل کی اہم خفیہ دستاویزات جلد جاری کرنے کا اعلان

تہران(شِنہوا)ایرانی وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے تزویراتی، عملیاتی، سائنسی ڈیٹا اور دستاویزات کا "قیمتی ذخیرہ” حاصل کرلیا ہے، جسے جلد جاری کیا جائے گا۔ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے آئی آر آئی بی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس حصول کو اپنی وزارت کی "بڑی انٹیلی جنس کامیابی” قرار دیا۔خطیب نے کہا کہ ان دستاویزات میں اسرائیل کے نیوکلیئر پروگرام اور اس کے امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی تفصیلات شامل ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کچھ انٹیلی جنس فائلز ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھا سکتی ہیں۔انہوں نے ایران کو دستاویزات منتقل کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کرنے سے یہ کہتے ہوئے گریز کیا کہ طریقے خود ان دستاویزات جتنے ہی اہم ہیں اور انہیں محفوظ رکھا جائے گا۔خطیب نے مزید کہا کہ ان دستاویزات کو حاصل کرنے کے لئے ایک "پیچیدہ اور وسیع پیمانے پر جامع اور طویل” آپریشن ترتیب دیا گیا اور اسے عملی جامہ پہنایا گیا، جو دراندازی سے شروع ہوا۔ہفتے کے روز آئی آر آئی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دستاویزات کی محفوظ منتقلی یقینی بنانے کے لئے میڈیا کی خاموشی ضروری تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ڈیٹا کی مقدار اتنی زیادہ تھی کہ اس کا جائزہ لینے میں کئی ہفتے لگے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں

error: Content is protected !!