وفاقی حکومت نے سائیکلنگ کے فروغ کیلئے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کیلئے 300سائیکلیں فراہم کردیں۔
محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق سائیکلنگ کے اقدام کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینا اور ماحول دوست سفری ذرائع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
حکام کے مطابق سائیکلنگ کا اقدام طلبہ کی جسمانی صحت بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا اور طلبہ کا کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف رجحان بھی بڑھائے گا۔
ذرائع کے مطابق منصوبے کی نگرانی پاکستان سپورٹس بورڈ کرے گا جبکہ سرکاری سکولوں میں اس کی عملی مینجمنٹ اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سپرد ہوگی۔


