سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سینیٹائزڈ آپریشنز کے دوران 3 دنوں میں 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔
سیکیورٹی اداروں کے آپریشنز کے دوران دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی کارروائیوں کے دوران 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گزشتہ 3 روز کے آپریشنز کے دوران اب تک تقریبا 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جاچکا ہے۔


