ہومتازہ ترینبھارت سے شکست، پاکستانی ٹیم انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے آئوٹ

بھارت سے شکست، پاکستانی ٹیم انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے آئوٹ

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت سے شکست کے بعد میں پاکستان سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا ہے اور قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

سپر سکس مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 253رنز کا ہدف دیا، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے 253رنز کا ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری تھا لیکن قومی ٹیم ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 252رنز بنا کر آٹ ہو گئی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 46.2 اوورز میں 194رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں