چین کے مشرقی علاقے شنگھائی میں واقع یو یوآن گارڈن میں سالانہ فانوس فیسٹیول جاری ہے۔
شنگھائی کے مرکزی علاقے بُند کے قریب واقع یو یوآن گارڈن چین کے اس مشرقی شہر کا ایک نمایاں سیاحتی مقام ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی) : آسٹریلین سیاح
"جی، یہ پہلا موقع ہے کہ میں شنگھائی آیا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ یہ فیسٹیول نئے چینی سال کے جشن کا حصہ ہے۔ یہ شاندار ہے اور بہت خوبصورت ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی) : جنوبی کورین سیاح
"خوبصورت اور روشن۔”
یہ فیسٹیول 3 مارچ تک جاری رہے گا۔
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
شنگھائی کے یو یوآن گارڈن میں فانوس فیسٹیول جاری
میلہ نئے چینی سال کے جشن کا حصہ، 3 مارچ تک جاری رہے گا
یو یوآن گارڈن شہر کے مرکزی علاقے میں واقع ہے
آسٹریلیا سے آیا سیاح میلے کی دلکشی سے متاثر
جنوبی کوریا سے آئی سیاح رنگ برنگی روشنیاں دیکھ کر حیران
دنیا بھر کے سیاح فیسٹیول سے محظوظ ہو رہے ہیں
فانوس اور روشنیوں کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہے


