سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایران سے متعلق اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، عہدیدار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکا اور ایران تنازع کے پر امن حل کی حمایت کرتا ہے، کوششیں سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب ایران کیخلاف اپنی سر زمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے، سعودی ولی عہد نے منگل کو ایرانی صدر سے بات کی ہے۔


