یورپی کمشنر برائے مساوات نے غزہ میں جنگ بندی کے باجود غزہ میں اسرائیلی حملوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یورپی یونین کمشنرنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام کیا جانا چاہئے، شہریوں کا ہر جگہ اور ہر وقت تحفظ یقینی بنایا جانا لازم ہے۔


